فیفا نے بیرونی سرمایہ کاری کی تجویز واپس لے لی، یوئیفا کی مخالفت اور رکن ممالک کی آراء کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
زیورخ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا نے بیرونی سرمایہ کاروں کو حصہ فروخت کرنے کی متنازع تجویز واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ فیفا نے یہ فیصلہ رکن ممالک اور فٹبال تنظیموں کی آراء کی بنیاد پر کیا۔
فیفا نے چند روز قبل ایک نئی تجارتی کمپنی قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس کمپنی کا مقصد ورلڈ کپ سمیت فیفا کے بڑے ٹورنامنٹس کے تجارتی معاملات کی نگرانی تھا۔
فیفا کے صدر نے کہا کہ رکن ممالک کی آراء سے اختلافات واضح ہوئے ہیں۔ فیفا کا کہنا ہے کہ تمام 211 رکن ممالک سے حقائق پر مبنی رائے کا خواہاں ہے۔
یہ منصوبہ 20 فیصد یونٹ فروخت کرکے 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے تھا۔ یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے منصوبے کی شدید مخالفت کی تھی۔
یاد رہے کہ فیفا کا کہنا ہے کہ تجارتی آمدن کا فائدہ تمام رکن ممالک کو ہوگا۔ اگر اکثریتی رکن ممالک حمایت نہیں کرتے تو منصوبہ قائم نہیں ہوگا۔















