آزاد کشمیر انتخابات، کل مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ اور انتخابی سامان کی تقسیم جاری

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل مظفرآباد میں پولنگ ہوگی۔ انتخابی سامان کی تقسیم اور سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر انتخابات: کل مظفرآباد میں پولنگ، انتخابی سامان کی تقسیم جاری

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤنیوز) آزاد جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا انعقاد کل مظفرآباد ڈویژن میں ہوگا۔ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی پولنگ کل ہوگی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی عملے کو سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکسز سمیت دیگر مواد تقسیم ہو رہا ہے۔

راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ یہاں سے عملہ بیلٹ پیپرز اور دیگر مواد وصول کر رہا ہے۔ پولیس کی سکیورٹی میں سامان کی ترسیل جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملہ پولنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ عملہ اپنی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ کل راولپنڈی میں مہاجرین نشستوں کیلئے جموں 6، وادی 4 اور وادی 5 کے حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ وادی 4 کا حلقہ راولپنڈی شہر تک محدود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں