خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے کے دوران وضاحت کی کہ انہوں نے راولاکوٹ کے لوگوں کو کشمیری نہ کہنے کا بیان نہیں دیا۔
سیالکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر کشمیر کے اصلی وارث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی پر خون خرابہ کا الزام مشکوک ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پہلے بھی مانے گئے تھے اور انہیں 24، 25 ارب روپے دیے گئے تھے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی مکمل توثیق کرتا ہوں۔ وزیرداخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ آصف نے ن لیگ کی حمایت میں کہا کہ الیکشن کے بعد یہ لوگ آپ کے گلے پڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسے شیر ہیں جو حقوق نہیں دیتے بلکہ کھاتے ہیں۔













