مالی سال 2025-26 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، مہنگائی کا دباؤ

مالی سال 2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ہوئی، جبکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مالی سال 2025-26 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی، مہنگائی کا دباؤ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مالی سال 2025-26 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.9 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی کا دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی 2026 میں مہنگائی کی شرح 9 سے 10 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2.477 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.636 ارب ڈالر رہ گئی۔ جون 2026 میں سرمایہ کاری 13.5 ملین ڈالر رہی جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 3.6 ارب ڈالر رہی۔

مالی سال 2025-26 میں برآمدات میں 4.6 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ترسیلات زر 41.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ زرمبادلہ ذخائر 22.7 ارب ڈالر رہے اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 13.01 ٹریلین روپے رہیں۔

واضح رہے کہ بارشوں کی کمی سے خریف فصلوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، جو کپاس، چاول، گنے اور مکئی کی فصلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں