فیفا کا وضاحتی بیان جاری، مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کا جواب

فیفا نے وضاحت کی کہ مجوزہ پراجیکٹ کے تحت تجارتی سرگرمیاں ذیلی ادارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس کا مکمل کنٹرول فیفا کے پاس ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا کا وضاحتی بیان جاری، مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کا جواب

زیورخ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا نے مجوزہ پراجیکٹ پر اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ غلط میڈیا رپورٹس مشاورتی عمل کو متاثر کر رہی ہیں اور فیفا تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینا چاہتا ہے۔

فیفا نے وضاحت کی ہے کہ کوئی بھی ایک تنظیم تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی اور فٹبال فروخت نہیں ہو رہا۔ ایسا فیفا کبھی نہیں کرے گا۔

فیفا کے مطابق فارورڈ انٹرپرائز کے تحت تجارتی سرگرمیاں ذیلی ادارے کے ذریعے چلانے کی تجویز ہے جو مکمل طور پر فیفا کی ملکیت اور کنٹرول میں ہوگا۔

تجارتی آمدن کا فائدہ تمام 211 رکن ممالک میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے۔ ہر رکن ملک کو 2027 سے 2030 تک 2 کروڑ ڈالر فیفا فارورڈ فنڈنگ ملے گی۔

واضح رہے کہ اگر اکثریتی رکن ممالک نے حمایت نہ کی تو فیفا فارورڈ انٹرپرائز قائم نہیں ہوگا، جبکہ منصوبے کی منظوری، ترمیم یا مسترد کرنے کا فیصلہ رکن ممالک کی مشاورت سے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں