حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
اسلام آباد: (رائٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کے مطابق نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ ہوں گی اور 3 اگست تک لاگو رہیں گی۔ اوگرا نے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کی پالیسی کے تحت یہ اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا مقصد عوام کو بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ 17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس کے بعد سے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔















