سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ، چاندی کی قیمت میں 79 روپے اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 080 ڈالر ہوگئی، جس سے مقامی مارکیٹ میں بھی اثر پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ، چاندی کی قیمت میں 79 روپے اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 080 ڈالر ہوگئی۔ اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے ہوگئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 029 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 79 سینٹس کی کمی سے 58 ڈالر 15 سینٹس پر آگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 79 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 294 روپے ہوگئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھ کر 5 ہزار 396 روپے تک پہنچ گئی۔

سونے کی قیمت میں اس اضافے کا اثر زیورات کی صنعت پر بھی پڑے گا جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ سرمایہ کاروں کے لئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہتا ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں