فیفا کا ورلڈ کپ 2030 میں 64 ٹیموں کی شمولیت کا منصوبہ، عالمی فٹبال تنظیموں کی مخالفت

فیفا کا ورلڈ کپ 2030 میں 64 ٹیموں کی شمولیت کا منصوبہ، اقتصادی و انتظامی اثرات کی جانچ جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا کا ورلڈ کپ 2030 میں 64 ٹیموں کی شمولیت کا منصوبہ، عالمی فٹبال تنظیموں کی مخالفت

زیورخ: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا نے ورلڈ کپ 2030 میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے پر غور شروع کیا ہے۔ اس تجویز پر عمل درآمد کے لیے تحقیقی عمل جاری ہے۔

فیفا نے 64 ٹیموں کی منصوبہ بندی کے اقتصادی، انتظامی اور کھیل پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اداروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ منتخب ادارہ 14 اگست کو طے ہوگا اور رپورٹ 11 ستمبر تک دی جائے گی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو تجارتی حقوق کی مجوزہ فروخت پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ فیفا کا یہ منصوبہ ان کی قیادت میں متنازعہ اقدامات کی تازہ مثال ہے۔

یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے خبردار کیا تھا کہ اگر فیفا نے تجارتی منصوبہ واپس نہ لیا تو یورپی ٹیمیں ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کرسکتی ہیں۔ جنوبی امریکہ کی تنظیم کونمیبول نے 64 ٹیموں کی تجویز کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2030 مشترکہ طور پر مراکش، اسپین اور پرتگال میں ہوگا جبکہ صد سالہ تقریبات کے تحت ارجنٹینا، پیراگوئے اور یوراگوئے میں بھی چند میچز ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں