فیفا میں تجارتی حقوق فروخت کرنے کی تجویز پر کارلوس کورڈیرو مستعفی، فٹبال کے مفادات کو خطرہ

فیفا کے مشیر کارلوس کورڈیرو نے ورلڈکپ کے تجارتی حقوق فروخت کرنے کی تجویز کے خلاف استعفیٰ دے دیا، یہ تجویز عالمی فٹبال کے لیے نقصان دہ قرار دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا میں تجارتی حقوق فروخت کرنے کی تجویز پر کارلوس کورڈیرو مستعفی، فٹبال کے مفادات کو خطرہ

زیورخ: (رائیٹ ناؤنیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے مشیر کارلوس کورڈیرو نے ورلڈکپ کے تجارتی حقوق میں حصہ فروخت کرنے کی تجویز پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ تجویز فیفا کی نئی کمپنی ‘فیفا فارورڈ انٹرپرائز’ کے تحت پیش کی گئی تھی۔

کارلوس کورڈیرو نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ فٹبال اور فیفا کے رکن ممالک کے مفادات کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق فیفا کے پاس پہلے ہی اربوں ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور قرض کا کوئی بوجھ نہیں ہے۔

فیفا نے ‘فیفا فارورڈ انٹرپرائز’ کے ذریعے 20 ارب ڈالر والی کمپنی کے 20 فیصد حصص بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔ فیفا کے 211 رکن ممالک کو 19 ستمبر تک اس پر فیصلہ کرنا ہے۔

کارلوس کورڈیرو نے خبردار کیا ہے کہ یہ منصوبہ عالمی فٹبال کے لیے طویل المدتی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کے لیے ورلڈکپ جیسے اثاثے میں حصہ فروخت کرنا غیر منطقی ہے۔

یاد رہے کہ فیفا کے مالی ذخائر کی موجودگی میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر کارلوس نے فیفا کی سوچ پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے اس کی تیاری میں کوئی کردار ادا نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں