پاکستانی فوج کی کاروائیوں میں رواں سال روزانہ 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 شہادتیں ہو رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ رواں سال روزانہ 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 شہادتیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں 7177 اور بلوچستان میں 31 ہزار 80 انٹیلی بیسڈ آپریشنز کیے گئے ہیں۔ اب تک 3 ہزار 145 دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں سال 2 ہزار 84 دہشتگرد ہلاک جبکہ 819 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 303 پاک فوج، 394 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور 322 سویلین شامل ہیں۔
انکشاف کیا گیا کہ تمام خودکش حملہ آور افغانی تھے، جبکہ ٹانک اور کراچی کے واقعات میں بھی افغانی ملوث تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئین و قانون سب کے لیے یکساں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ 5 سالوں سے انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔ بلوچستان میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔















