سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی شادی منسوخ، انسٹاگرام پر اعلان

سمریتی مندھانا اور پالاش مچل نے شادی کی منسوخی کی تصدیق کی، بے وفائی کے الزامات کی تردید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل نے اپنی منسوخ شدہ شادی کے حوالے سے افواہوں کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی نہیں ہو رہی۔ سمریتی نے انسٹاگرام پر مختصر بیان میں کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے شادی کی منسوخی کا اعلان کر رہی ہیں۔

پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر طویل بیان جاری کرتے ہوئے بے وفائی کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں نے انہیں تکلیف دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے الزامات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ان کی شادی 23 نومبر 2025 کو مہاراشٹر میں ہونا تھی، مگر سمرتی کے والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ نئی تاریخ کی افواہوں کے بعد اب یہ واضح ہوگیا کہ شادی نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں