نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 کے مطابق لاہور کا کرائم انڈیکس کم ترین سطح پر ہے، جس سے یہ شہر محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور میں جرائم کی روک تھام کے لئے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026 کے مطابق لاہور محفوظ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کا کرائم انڈیکس دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور نے کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
مڈ 2025 کے مقابلے میں مڈ 2026 کے دوران لاہور کا کرائم انڈیکس 36.8 سے کم ہو کر 36.2 پر آ گیا ہے۔ جبکہ سیفٹی انڈیکس 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق کرائم انڈیکس میں کمی اور سیفٹی انڈیکس میں اضافہ پولیس کی موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
یاد رہے کہ لاہور کی پولیس نے گزشتہ سالوں میں جرائم کے خلاف کئی کامیاب اقدامات اٹھائے ہیں، جو اب عالمی سطح پر بھی تسلیم کیے جا رہے ہیں۔












