پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ، انتظامی یونٹوں کے قیام کو مسائل کا حل قرار

اکنامک سمٹ میں شرکا نے انتظامی یونٹوں کے قیام کو مسائل کا حل قرار دیا، آئینی اجازت پر زور دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ، انتظامی یونٹوں کے قیام کو مسائل کا حل قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے شرکا نے ملک میں انتظامی یونٹوں کے قیام کو بنیادی مسائل کا حل قرار دیا ہے۔ اس سمٹ میں معروف وکیل احسن بھون نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل ون انتظامی یونٹس بنانے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے سمٹ میں کہا کہ حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کے درمیان پارٹنرشپ کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کے مکمل اختیارات پر حکومت سے بات چیت کا ذکر کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب تک نظام کو ری سیٹ نہیں کیا جائے گا، بہتری نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ نظام چلتا رہا تو دس سال بعد بھی مسائل پر بات ہوتی رہے گی۔

پیٹرن انچیف کاٹی ایس ایم تنویر نے سمٹ میں کہا کہ سسٹم میں موجود غلطیاں ٹھیک کرنا ہوں گی، سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں اعتماد دیں تو ہم ایکسپورٹ کو ڈبل کردیں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے انتظامی یونٹوں کے قیام کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے، ان کے مطابق موجودہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں