کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر جین زی نسل کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دیتے ہوئے ان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر بھارتی جین زی نسل کو ‘گٹر جنریشن’ قرار دے دیا ہے۔
پیپر لیک معاملے پر بھارتی طلبہ نے کاکروچ جنتا پارٹی کے خلاف احتجاج کیا، جس دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ عوامی دباؤ کے باعث بھارتی وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینا پڑا۔
کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر احتجاجی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اتنی بدصورتی نہیں دیکھی، اور یہ ویڈیوز دیکھ کر متلی محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جین زی نسل نہ تعلیم میں نمایاں ہے اور نہ ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے، یہ نسل معاشرے کو کچھ دینے کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ جین زی نسل کو اکثر معاشرتی ذمہ داریوں میں کمزوری کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ کنگنا رناوت پہلے بھی مختلف متنازع بیانات دے چکی ہیں۔















