ریہا ایّر کی جرات مندی نے بھارتی طلبہ کو پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے سے بچا لیا۔ حکومت کو آج دوپہر تک جواب دینا ہوگا۔
بھارت: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں طلبہ کو گرفتار کرکے لے جانے والی پولیس وین کو روکنے والی ریہا ایّر نے کہا ہے کہ پولیس نے طلبہ کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔
ریہا ایّر نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی طاقت نے مجھے غصہ دلایا اور میں نے بغیر کسی منصوبہ بندی کے وین کو روکا۔ ان کے مطابق، کوئی بھی اس صورتحال میں یہی کرتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ریہا نے وین روکی تو وہ اکیلی تھی، مگر اس کی ہمت دیکھ کر لوگ جمع ہوگئے اور وین کو جانے نہیں دیا۔
دوسری جانب، بھارتی نوجوانوں نے مودی حکومت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے حکومت کو طنزیہ شاعری کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ طلبہ نے وزیر تعلیم دھرمنیدر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت نے طلبہ کے مطالبات پر جواب دینے کے لئے آج دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔














