بھارت میں جین زی تحریک نے مودی حکومت کی انتظامی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، 152 پرچے لیک ہونے سے ساڑھے 7 کروڑ طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں جین زی تحریک نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے بڑا سیاسی چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ نوجوانوں کی اس تحریک نے حکومت کی انتظامی نااہلی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیپر لیکس اور امتحانی بدانتظامی نے بی جے پی کی کمزور حکومتی گرفت کو اجاگر کیا ہے۔ مودی حکومت طویل دور اقتدار کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بھارتی صحافی نیہا پونیا نے بتایا کہ مودی حکومت کے دوران 152 پرچے لیک ہونے سے تقریباً ساڑھے 7 کروڑ طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ یہ صورتحال طلبہ اور والدین کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی ہے۔
عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق بی جے پی کے سوشل میڈیا کنٹرول کو اب مودی مخالف نوجوانوں کی آواز نے چیلنج کیا ہے۔ نوجوانوں نے مودی نواز میڈیا میں نظرانداز کیے جانے پر سوشل میڈیا کا رخ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی جریدہ دی وائر کے بانی سدھارتھ وردراجن کے مطابق گودی میڈیا مودی حکومت کی حمایت کرتا ہے جبکہ نوجوانوں کے مسائل کو نظرانداز کرتا ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے احتجاج میں پیلٹ گنز کے استعمال سے انکار کیا مگر طلبہ نے حقیقت بیان کر دی۔














