ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 121 افراد جاں بحق، 381 زخمی

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 121 افراد جاں بحق اور 381 زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 459 مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 121 افراد جاں بحق، 381 زخمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات جاری ہو گئی ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ 26 جون سے اب تک 121 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، مون سون بارشوں کے باعث اب تک 381 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جان بحق افراد میں 55 بچے، 41 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، خیبرپختونخوا میں 55، پنجاب میں 45، آزاد کشمیر میں 10، بلوچستان میں 8، سندھ میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 279، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15، آزاد کشمیر میں 5 اور سندھ میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں سے مجموعی طور پر 901 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ مون سون بارشوں کے دوران 459 مویشی بھی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔ 36 پلوں اور 25 کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں