کویتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون و شراکت داری پر گفتگو ہوئی، تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا اور واپس وطن روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ نے انہیں الوداع کہا۔
دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔
یاد رہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ تھا، خاص طور پر اقتصادی میدان میں۔














