راولاکوٹ میں شرپسندوں کا حملہ، متعدد گرفتار، ایک رینجرز اہلکار شہید

راولاکوٹ میں شرپسند عمارتوں پر مورچے بنا کر حملے کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کر دی، ایک رینجرز اہلکار شہید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولاکوٹ میں شرپسندوں کا حملہ، متعدد گرفتار، ایک رینجرز اہلکار شہید

راولاکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں مسلح شرپسندوں نے عمارتوں پر مورچے بنا کر سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے کہ شرپسند مختلف عمارتوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد شرپسندوں کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ شرپسندوں کے تانے بانے کسی اور جگہ سے ملتے ہیں، جو آزاد کشمیر کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ریاستی ادارے ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔

خاور علی شوکت نے کہا کہ ریاستی ادارے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ پولیس اور دیگر ادارے ان مسلح گروہوں کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کا یہ علاقہ عمومی طور پر پرامن رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں کچھ عناصر یہاں کے امن کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں