لاہور: اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کی ضمانت منظور

لاہور میں اٹارنی جنرل کے گھر پر پولیس چھاپے کے الزام میں 11 اہلکاروں کی ضمانت منظور۔ عدالت نے 12 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: اٹارنی جنرل کے گھر چھاپے میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کی ضمانت منظور

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پولیس چھاپے میں ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار ملوث تھے۔ ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضمانت کی درخواست دی گئی تھی۔

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور کے مطابق پولیس نے گھر توڑ پھوڑ کی، اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی ساتھ لے گئی۔ پولیس کے مطابق غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر داخل ہوئے، اصل ہدف ساتھ والے گھر میں موجود جرائم پیشہ افراد تھے۔

پولیس نے ایس ایچ او سرور روڈ سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو 12 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

ملزمان کی عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔ ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او اعجاز حیدر، محمد عرفان اور سیرت طارق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے یہ کارروائی جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی تھی، لیکن غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر پہنچ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں