فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے مشرق وسطیٰ میں امن خطرے میں، پاکستان کا انتباہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قبضہ ختم ہونے تک مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ سعودی عرب کی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے مشرق وسطیٰ میں امن خطرے میں، پاکستان کا انتباہ

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کا قبضہ فلسطین پر برقرار ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے مابین حالیہ مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کو وسیع تر تنازع میں گھسیٹنے کی کوششوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دوبارہ کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ برقرار رہنے تک خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازعہ طویل عرصے سے جاری ہے، جس نے خطے کی سلامتی کو متاثر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں