پاکستان میں 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، انتظامی امور میں اہم تبدیلیاں

پاکستان میں پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، حج انتظامات میں بنیادی بہتری اور نئے نظام کا تعارف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، انتظامی امور میں اہم تبدیلیاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی حج انتظامات میں بنیادی اور دیرپا بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سردار محمد یوسف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار حج درخواستوں کے لیے رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت عازمین صرف 10 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ درخواستوں کی فہرست میں شامل ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی حج اسکیم کا کوٹہ بدستور 60 اور 40 فیصد رہے گا۔ نجی حج کمپنیوں کی رجسٹریشن کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئندہ حج پیکج کی متوقع لاگت 12 سے 13 لاکھ روپے ہو گی۔ حج کوٹے میں کسی بھی تبدیلی کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہو گا۔

یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور حج انتظامات کی نگرانی، ریگولیشن اور شفافیت کو یقینی بنائے گی تاکہ عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں