حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر تنقید، بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی سے عوام پر بوجھ

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حافظ نعیم الرحمان کی حکومت پر تنقید، بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی سے عوام پر بوجھ

ملتان: (رائیٹ ناؤ نیوز) حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور تعلیمی پالیسیاں عوام کے لیے نقصان دہ ہیں۔

حافظ نعیم نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ نظامِ تعلیم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم ہر شہری کا حق ہے، خیرات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں جبکہ پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام سے بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست اور اجارہ داری کا نظام ملک میں قائم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں