وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا۔
حکومت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہنر مند افرادی قوت معیشت اور صنعت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
شہباز شریف نے روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔
یاد رہے کہ یوتھ پروگرام حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو خود مختار بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔















