الیکشن کمیشن کا 14 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کا اخراج، 8 لاکھ 94 ہزار نئے ووٹرز شامل

الیکشن کمیشن نے وفات پانے والے 14 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کو خارج کر کے 8 لاکھ 94 ہزار نئے ووٹرز شامل کیے ہیں، جس سے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الیکشن کمیشن کا 14 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کا اخراج، 8 لاکھ 94 ہزار نئے ووٹرز شامل

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 لاکھ 84 ہزار 382 وفات پانے والے ووٹرز کو انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیا ہے۔ ساتھ ہی 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے اہل ووٹرز کو فہرستوں میں شامل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ ان کے مطابق دو ماہ کے دوران ملک بھر میں تقریباً 6 لاکھ ووٹرز کی تعداد کم ہوئی ہے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 458 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی ہے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 909 ووٹرز کم ہوئے، سندھ میں 97 ہزار 216 ووٹرز کی کمی ہوئی۔ بلوچستان میں 2226 اور خیبر پختونخوا میں 9046 ووٹرز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ انتخابی فہرستیں نادرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی ہیں اور قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کی وجہ سے ڈپلیکیٹ ووٹرز کا امکان نہیں رہتا۔

دیگر متعلقہ خبریں