مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات کا جواب، قیامت کتنے بجے ہے؟

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی خود باریک واردات کی ماسٹر مائنڈ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کے الزامات کا جواب، قیامت کتنے بجے ہے؟

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، جو باریک واردات کی ماسٹر مائنڈ ہے، خود دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی شکایات ان کی اپنی پیدا کردہ ہیں، اور یہ پوچھا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ ان کا یہ بیان پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے پس منظر میں آیا۔

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وہاں الیکشن ایجنٹ کا کردار ادا کیا اور حکومت نے دھاندلی کی نئی مثال قائم کی۔

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قدر و منزلت کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی عزت کرتے ہیں اور ان کی قدر کرنے والے کو کم عقل نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی آزاد کشمیر میں انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں