ڈکی بھائی کا 100 دن کی خاموشی توڑنے کا اعلان

ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد اہم اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی توڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ وہ آج شام 6 بجے اپنی خاموشی توڑیں گے۔

ڈکی بھائی نے وعدہ کیا ہے کہ ان کا پیغام ایسا ہوگا جو لوگ بھول نہیں سکیں گے۔ یاد رہے کہ انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرون ملک جا رہے تھے۔

ان پر الزام تھا کہ وہ جُوئے کی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے، تاہم بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے انہیں 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا۔ 26 نومبر 2025 کو جیل سے رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے کہا کہ ڈکی بھائی کچھ عرصہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گے۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے کوئی نیا مواد جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی عوامی تصویر یا ویڈیو میں نظر آئے۔ عروب جتوئی نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور یقین دلایا کہ ڈکی پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں واپس آئیں گے۔ مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کے آج کے پیغام کے شدت سے منتظر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں