بھارت میں فلائٹ آپریشن متاثر، انڈر 19 اور انڈر 16کرکٹرز مشکلات کا شکار

بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز مشکلات کا شکار ہو گئے، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکلات ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے کی وجہ سے انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈر 19 کوچ بہار اور وجے مرچنٹ ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیمیں بھی متاثر ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹ آپریشن کی منسوخی کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ائیرپورٹس پر پھنس گئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں اور ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشنز نے ٹیموں کو بسوں کے ذریعے وینیوز پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بھی بسوں پر روانہ ہوئی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے اور اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں