جاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی سے شادیوں میں اضافہ، سیکڑوں افراد کا شریک حیات تلاش

جاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے شادیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی حکومتیں اور کمپنیوں کی شراکت داری سے یہ ممکن ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں اے آئی ٹیکنالوجی سے شادیوں میں اضافہ، سیکڑوں افراد کا شریک حیات تلاش

ٹوکیو: (رائیٹ ناؤنیوز) جاپان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے سیکڑوں افراد نے شریک حیات تلاش کرلیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جوڑوں کو ملانے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے اور اس کی مدد سے کئی جوڑوں کی شادیاں ہوچکی ہیں۔

جاپان میں شادیوں کی شرح میں کمی جبکہ بوڑھے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ مقامی حکومتیں کمپنیوں کے ساتھ مل کر اے آئی پر مبنی سسٹمز کا استعمال کر رہی ہیں۔

ان سسٹمز کے ذریعے صارفین کی شخصیات، اقدار، دلچسپیاں اور طرز زندگی کو مدنظر رکھ کر شریک حیات کا نام تجویز کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ایپ ستمبر 2024 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

ایپ کے صارفین کو قانونی شناخت، آمدنی کے دستاویزات اور آن لائن انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق اس ٹیکنالوجی نے شادی کے خواہشمند افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں شادیوں کی شرح بڑھانے کے لئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے مناسب شریک حیات کی تلاش میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں