حکومت کا مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے سات قومی ہبز کا قیام، ملک بھر میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی

حکومت نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے سات قومی اے آئی ہبز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان ہبز میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور دو سال میں 560 اسٹارٹ اپس کی انکیوبیشن کا ہدف رکھا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے سات قومی ہبز کا قیام، ملک بھر میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سات قومی اے آئی ہبز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہبز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور گلگت میں قائم کیے جائیں گے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق ان ہبز میں جدید دفاتر، تیز رفتار انٹرنیٹ اور لیبارٹریز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے دو سال میں 560 اے آئی اسٹارٹ اپس کی انکیوبیشن کا ہدف مقرر کیا ہے۔ 150 اسٹارٹ اپس کو سیڈ گرانٹس بھی دی جائیں گی۔

حکام نے بتایا ہے کہ اسٹارٹ اپس کو وینچر کیپیٹل، انکیوبیٹرز اور عالمی ٹیک نیٹ ورکس سے منسلک کیا جائے گا۔ صحت، زراعت، تعلیم، فن ٹیک اور سمارٹ سٹیز کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تیار کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ خواتین اور پسماندہ علاقوں کے افراد کی شمولیت کو بھی لازمی قرار دیتا ہے۔ قومی اے آئی پالیسی کے تحت سات ہبز کے قیام کے لیے آر ایف پی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اے آئی ہبز کے لیے ابتدائی طور پر ایک سال کا معاہدہ ہوگا جسے کارکردگی کی بنیاد پر مزید ایک سال کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے۔ منصوبے کے تحت دو قومی اے آئی ہیکاتھون اور چار آگاہی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں