عمان نے آبنائے ہرمز کے لیے مشترکہ نظام کی نئی تجویز ایران کو دی ہے، جسے خطے کے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
مسقط: (رائیٹ ناؤ نیوز) عمان نے آبنائے ہرمز کے لیے مشترکہ نظام کی نئی تجویز ایران کو پیش کی ہے۔ تجویز میں علاقائی تعاون کے ذریعے آبنائے کا انتظام شامل ہے۔
تجویز کے تحت رضاکارانہ فیس کے نظام کا نفاذ ہوگا۔ عمانی تجویز کو خطے کے دیگر ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
یہ ماڈل آبنائے ملاکا کی طرز پر ہے، جہاں جہاز رانی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے فنڈ میں حصہ لیا جاتا ہے۔
عمان کی تجویز کے تحت آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اکیلا نہیں ہوگا، بلکہ مشترکہ علاقائی نظام کے تحت انتظام ہوگا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے اہم مقام ہے، جہاں سے تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔













