بچپن میں عام وائرس کا اثر مثانے کے کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، تحقیق کے مطابق وائرس بافتوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بچپن میں ایک عام وائرس سے متاثر ہونے کا نتیجہ مثانے کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔
برطانوی محققین نے بتایا ہے کہ یہ وائرس مثانے کے بافتوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اس دریافت کو بڑی پیشرفت قرار دیا ہے کیونکہ اس سے یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ گردے کے ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض، جنہیں بی کے وائرس کا سامنا ہوتا ہے، کیوں مثانے کے کینسر کے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف یارک کے محقق ڈاکٹر سائمن بیکر نے کہا کہ وائرس سے متعلقہ دیگر کینسر کی اقسام میں، جیسے کہ سروائیکل کینسر، وائرس کا ڈی این اے ہمارے جینیاتی مواد کے ساتھ مل کر ٹیومر بناتا ہے۔
ڈاکٹر بیکر نے مزید وضاحت کی کہ تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ مثانے کے بافتوں کا وائرس کے خلاف مدافعتی عمل ڈی این اے میں تبدیلیاں پیدا کرتا ہے، جو کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔















