کرسٹیانو رونالڈو کی مالی کامیابیاں، ایک منٹ میں 570 ڈالر کمانے کا انکشاف

رونالڈو کی مالی کامیابیاں: ہر منٹ میں 570 ڈالر کماتے ہیں، سعودی کلب النصر سے معاہدے کے بعد آمدنی میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کرسٹیانو رونالڈو کی مالی کامیابیاں، ایک منٹ میں 570 ڈالر کمانے کا انکشاف

لزبن: (رائیٹ ناؤ نیوز) پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مالی میدان میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے اثاثے 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو انہیں امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔

رونالڈو کی سالانہ آمدنی گزشتہ سال 300 ملین ڈالر رہی۔ یعنی ہر منٹ میں ان کی دولت میں 570 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جو پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد بنتا ہے۔

فوربز کے مطابق سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے کے بعد رونالڈو کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس معاہدے کی تجدید 2025 میں ہوئی، جس کے تحت وہ سالانہ 200 ملین ڈالر سے زائد کماتے ہیں۔

رونالڈو کی آمدنی صرف فٹبال تک محدود نہیں ہے۔ اسپانسرشپ معاہدے، کاروباری سرمایہ کاری اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی ان کی دولت بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا۔ مگر رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں