ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں، پاکستان میں مذاکرات ناکام

ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی تجاویز کو مسترد کردیا، جس کے باعث بات چیت ناکام ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران نے امریکی تجاویز مسترد کردیں، پاکستان میں مذاکرات ناکام

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے کیے جانے والے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ یہ اقدام امریکا کے بے جا مطالبات کے سبب کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران امریکا نے ایسا منصوبہ پیش کیا جس میں بے جا مطالبات تھے، جس پر ایرانی وفد نے اسے مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وفد نے واضح کیا کہ اگر منصوبہ مسترد کیا گیا تو مذاکرات ناکام سمجھے جائیں گے اور وہ واپس چلے جائیں گے، آخر میں یہی ہوا۔

غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایرانی وفد نے مذاکرات جاری رکھنے کی نہ تو کوشش کی اور نہ ہی درخواست دی۔ یہ ایران کی باوقار سفارتکاری کی مثال ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے، جو کہ ایران کی سفارتکاری کی دوسری مثال ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں