کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے آئی سگنلز نصب, ٹریفک بہاؤ میں بہتری کا امکان

کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے آئی سگنلز نصب, ٹریفک بہاؤ میں بہتری کا امکان

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اے آئی سگنلز سے ٹریفک کے بہاؤ کو مؤثر انداز میں منظم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ اقدام ٹریفک کے مسائل کے حل اور حکومت بلوچستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے، جو شہریوں کے لیے بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار تھے اور یہ منصوبہ حکومت کے جدید شہری سہولیات کے عزم کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں