رانا سکندر حیات کی بلاول بھٹو پر تنقید، پنجاب کی ترقی پر توجہ مرکوز

رانا سکندر حیات نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب کی ترقی پر بات کرنے کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رانا سکندر حیات کی بلاول بھٹو پر تنقید، پنجاب کی ترقی پر توجہ مرکوز

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پنجاب کی ترقی پر بات کرنے کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے۔

رانا سکندر حیات نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو سکالرشپس اور لیپ ٹاپ فراہم کیے جا رہے ہیں، دانش سکول جیسے منصوبوں کی ملک میں مثال نہیں ملتی اور سکولوں میں طلبہ کے داخلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے تعلیم کے معیار میں بہتری آئی ہے اور وزیراعلیٰ کی توجہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو سندھ حکومت نے نقل کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس دانش سکول جیسے منصوبے نہیں ہیں اور آج کا نوجوان بھی ان کے ساتھ نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں