پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر بیان کی مذمت کی ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے کشمیر پر بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر کا تنازع آج بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ اس کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسیاں خطے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو کمزور نہ سمجھنا چاہیے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے بھارت کے رویے کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان کی ان کوششوں کو امریکی قیادت نے بھی سراہا ہے۔













