کوٹلی میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

آزاد کشمیر کے حلقہ کوٹلی میں پریزائیڈنگ افسران کی گرفتاری کے بعد انتخابی عمل بلا تعطل جاری رہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوٹلی میں انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار

کوٹلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ کوٹلی میں انتخابی ضابطہ کار کی مبینہ خلاف ورزی پر دو پریزائیڈنگ افسران گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کے قبضے سے پولنگ بیگز تحویل میں لے لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دونوں افسران نجی رہائش گاہ پر موجود تھے جبکہ ان کا پولنگ اسٹیشن پر ہونا لازمی تھا۔ اطلاع ملنے پر ریٹرننگ آفیسر نے فوری کارروائی کی۔

ان دونوں افسران کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے اور نئے پریزائیڈنگ افسران کو تعینات کر کے پولنگ اسٹیشنوں پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ انتخابی عمل بلا تعطل جاری رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق واقعے کے باوجود پولنگ کا عمل شفاف، غیر جانبدار اور پرامن انداز میں جاری رہا۔ ووٹرز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں