آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے خدشات، وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کل ہوں گے

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کل ہوں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے خدشات، وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کل ہوں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم کارگر ثابت ہوا۔ وزیر پیٹرولیم نے آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن سے ملاقات کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی کی ملاقات وزیر پیٹرولیم سے 27 جولائی کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز متوقع ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے مطالبات مان لیے تو اعلان کیا جائے گا، بصورت دیگر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

ٹینکر مالکان نے کہا کہ کمرشل لوڈنگ فوری ختم کی جائے، ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافے کے تناسب سے کرایوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے مذاکرات جاری ہیں، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے ہڑتال پر مجبور کیا۔ مطالبات نہ مانے گئے تو آئل ٹینکرز پورے پاکستان میں بند ہو جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں