آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے

پشاور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے، حکومت سے قیمتوں کے کنٹرول کی اپیل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے

پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 سے 150 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ مکس آٹے کا تھیلا 2800 روپے اور فائن آٹے کا تھیلا 3000 روپے کا ہو گیا ہے۔

آٹا ڈیلرز نے بتایا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافہ آٹے کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ ہے۔ پنجاب حکومت نے اجازت نامے معطل کر دیے ہیں اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بحران کا خدشہ ہے۔

فیصل آباد میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ روٹی کی قیمت بڑھ گئی ہے اور گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سکھر میں فائن آٹا 135 روپے فی کلو اور چکی کا آٹا 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں