محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ہوا کا کم دباؤ جنوب مغربی راجستھان اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سانگھڑ، کشمور اور جیکب آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شکارپور اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ بوندا باندی یا ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔












