او جی ڈی سی نے پاکستان میں زمینی شوراب میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، جو عالمی سطح پر صاف توانائی کی منتقلی میں اہم ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) او جی ڈی سی نے پاکستان میں پہلی بار زمینی شوراب میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ یہ کامیابی جیوتھرمل پروگرام کے تحت بلند درجۂ حرارت کے کنویں سے حاصل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، یہ دریافت جدید جیوکیمیائی تجزیے کے دوران سامنے آئی۔ فارمیشن واٹر کا تجزیہ او جی ڈی سی کے پائلٹ پروگرام کے تحت کیا گیا۔
او جی ڈی سی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اب ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو لیتھیم کے حصول کے لیے جیوتھرمل شوراب کو استعمال کر رہے ہیں۔
لیتھیم عالمی سطح پر صاف توانائی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ معدنیات برقی گاڑیوں کی بیٹریوں اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام میں استعمال ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ لیتھیم جدید ٹیکنالوجیز کا لازمی جزو ہے اور اس کی عالمی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔













