پاکستان نے نیپال کو 3-0 سے ہرا کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، یحییٰ کی شاندار کارکردگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ قومی ٹیم نے نیپال کو 3-0 سے ہرایا، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نے گروپ مرحلے کے میچ میں نیپال کو مکمل طور پر دباؤ میں رکھا، اور نیپال کو واپسی کا موقع نہیں دیا۔ قومی ٹیم نے پہلا سیٹ 14-25، دوسرا سیٹ 18-25 اور تیسرا سیٹ 10-25 سے جیتا۔
پاکستان کی ٹیم نے منظم کھیل، مؤثر حملوں اور مضبوط دفاع کی بدولت میچ اپنے نام کیا۔ یحییٰ نے 14 پوائنٹس اسکور کر کے اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان مسلسل تین میچ جیت چکا ہے اور ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شامل ہو چکا ہے۔ اب اگلا میچ ازبکستان کے خلاف ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی ناقابل شکست پیش قدمی برقرار رکھی ہے، جس سے سیمی فائنل میں ٹیم کا اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔













