مریم نواز نے میرپور میں 10 الیکٹرک بسوں کا اعلان کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
میرپور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کرتی ہوں۔
مریم نواز نے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو دل سے کشمیری سمجھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا اور نانی بھی کشمیری تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرپور کی ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوا اور اب میرپور میں ترقیاتی منصوبے لائے جائیں گے۔ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کو روشن کیا ہے۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ نواز شریف نے میرپور میں ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ہے جو وہ ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر کشمیر میں ترقیاتی کام محدود ہوں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے بعد آزاد کشمیر کو جدید سفری، طبی اور فلاحی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔













