بوسن روڈ پر میپکو کے بجلی چوری اسکینڈل میں اعلیٰ حکام کے ملوث ہونے کا انکشاف، بڑے افسران محفوظ رہے جبکہ چھوٹے اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔
ملتان: (رائیٹ ناؤ نیوز) میپکو میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ اعلیٰ حکام کے گٹھ جوڑ کے باعث چھوٹے اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں جبکہ بڑے افسران محفوظ رہے۔
بوسن روڈ کی نجی کالونی میں غیر قانونی گیارہ کے وی میٹرنگ پینل نصب کیا گیا۔ وزیراعظم کی خصوصی ٹیم کی تحقیقات کے باوجود بڑے افسران اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔
میپکو کے کرپشن کیس میں محمد توفیق، برہان علی، اور اعجاز احمد برطرف کر دیے گئے۔ 13 ملازمین کی تنزلی جبکہ 7 کو سزائیں سنائی گئیں۔
میپکو بوسن روڈ کیس میں ایف آئی اے ملتان سرکل نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ لاکھوں چوری شدہ یونٹس کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا گیا۔
واضح رہے کہ بجلی چوری کا یہ اسکینڈل چند ماہ قبل سامنے آیا تھا۔ وزیراعظم کی اسپیشل انکوائری ٹیم نے اب تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔













