آئل ٹینکرز کا 72 گھنٹے الٹی میٹم، پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز نے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئل ٹینکرز کا 72 گھنٹے الٹی میٹم، پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان آئل ٹینکرز اور کنٹریکٹرز نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی، جس کی ذمہ داری وزارتِ پیٹرولیم اور اوگرا پر ہوگی۔

آئل ٹینکرز کے چیئرمین عابد اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ کرایوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ موٹروے اور این ایچ اے ٹول ٹیکس میں 180 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جس کے مطابق کرایوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے مذاکرات جاری ہیں مگر اوگرا نے کوئی پیش رفت نہیں کی۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پورے پاکستان میں آئل ٹینکرز کا پہیہ جام ہوگا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ جس کے باعث صوبے بھر میں متعدد پیٹرول پمپ مکمل یا جزوی طور پر بند ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پائپ لائن منصوبے میں مشاورت کے بغیر اقدامات کیے، جس سے ٹرانسپورٹ شعبہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپ مالکان کا مارجن بھی گزشتہ آٹھ سال سے نہیں بڑھایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں