موٹروے پولیس کی کامیابی، 10 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مالک کو واپس

موٹروے پولیس نے ایم 3 موٹروے پر گمشدہ 10 لاکھ روپے مالیت کا بیگ بحفاظت برآمد کر کے مالک کو واپس کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
موٹروے پولیس کی کامیابی، 10 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مالک کو واپس

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) موٹروے پولیس نے ایم 3 موٹروے پر گمشدہ 10 لاکھ روپے مالیت کا بیگ بحفاظت برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق، لاہور سے ملتان جانے والے شہری کا بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔ موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ کو تلاش کیا۔

بیگ میں آئی فون، 1200 امریکی ڈالر، 50 ہزار روپے نقد، اے ٹی ایم کارڈز اور شناختی کارڈ موجود تھے۔

پولیس نے تصدیقی عمل کے بعد بیگ اور اس کے تمام قیمتی اشیاء اصل مالک کے حوالے کر دیں۔

یاد رہے کہ موٹروے پولیس کی فوری کارروائی شہریوں کے اعتماد کو بڑھاتی ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں