پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی جاری

پنجاب میں دفعہ 144 کی توسیع کے ساتھ ڈرون پابندی برقرار، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اقدامات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، ڈرون اُڑانے پر پابندی جاری

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔

محکمہ داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر یہ پابندی عائد کی ہے۔ ہالز اور مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر سیف ڈرون یوزیج کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے استعمال کی اجازت دے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جاتا ہے تاکہ امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں