ملک بھر میں مون سون کی موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب

ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی فراہمی معطل۔ بلوچستان میں سیلابی صورتحال، لوگوں کو انخلا کی ہدایات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں مون سون کی موسلا دھار بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ لیسکو کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں بارش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مسائل درپیش ہیں۔ بجلی کی معطلی کے باعث لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

گڑھی شاہو، کیولری گراؤنڈ، شادمان اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ شہریوں کو بجلی کی بحالی کا انتظار ہے۔

سندھ کے جیکب آباد اور دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے کوہلو میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ڈیم اوورفلو ہونے سے لوگوں کو گھروں سے انخلا کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں