کراچی کی سائیکل ایمبولینس سروس پر مشی خان کا شدید ردعمل، مرتضیٰ وہاب کو تنقید کا نشانہ بنایا

مشی خان نے کراچی میں سائیکل ایمبولینس سروس کو شہریوں کے ساتھ مذاق قرار دیا اور موٹر بائیک سروس کی تجویز دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کی سائیکل ایمبولینس سروس پر مشی خان کا شدید ردعمل، مرتضیٰ وہاب کو تنقید کا نشانہ بنایا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سائیکل ایمبولینس سروس متعارف کرانے پر اداکارہ مشی خان نے سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں یہ اقدام شہریوں کے ساتھ مذاق ہے۔

مشی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سائیکل ایمبولینس سروس شروع کرنا مریضوں کے لئے ناپسندیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنگ گلیوں میں سائیکل چلانا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائیکل ایمبولینس کے ذریعے مریض کو لے جانا مشکل اور وقت طلب ہوگا۔

مشی خان نے تجویز کیا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کی جائے جو ٹریفک اور تنگ گلیوں میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے مریض کو جلد قریبی اسپتال پہنچایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے حال ہی میں سائیکل ایمبولینس سروس کا اعلان کیا تھا جو شہر میں نئے منصوبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں